ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نےکسان تحریک کو بدنام کرنے کی چھیڑی مہم : اکھلیش یادو

بی جے پی نےکسان تحریک کو بدنام کرنے کی چھیڑی مہم : اکھلیش یادو

Wed, 16 Dec 2020 11:06:25    S.O. News Service

لکھنؤ،16؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سماجو ادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ جمہوری اقدار پر یقین نہ رکھنے والی بی جے پی حکومت نے اپنے پروپیگنڈہ مشینری سے کسانوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور تحرک کو بدنام کرنے کی مہم چھیڑ دی ہے۔ یادو نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ عدم اتفاق بی جے پی حکومت میں سب سے بڑا جرم بنا گیا ہے۔ اپوزیشن اس کو ایک نظر نہیں بھاتا۔ جمہوری اقدار میں اسے بالکل یقین نہیں ہے۔ ملک کے کسان اپنے مطالبات کے سلسلے میں ۲۰ , دنوں سے سراپا احتجاج ہیں۔ بی جے پی حکومت ان کی سننے کے بجائے اپنی منوانے  پر آمادہ ہے۔ یہی نہین اپنے پروپیگنڈہ مشینری  سے بی جے پی نے کسانوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے اور تحریک کو بدنام کرنے کی بھی مہم چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت`سب کا ساتھ-سب کا وشواش`کا جھوٹا نعرہ صرف لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے لگاتی ہے۔بصورت دیگر آئینی حقوق کو درکنارکرتے ہوئے پرامن احتجاجی مظاہروں پر بربر  پولیس لاٹھی چارج نہیں کرایا جاتا۔ کسانوں کے حمایت پر سماج وادی کارکونں کو جیل بھیج کر بی جے پی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ جعل سازی کرنے کی استاد ہے۔ عوام سے بی جے پی کو اپنے غیرآئینی و غیر جمہوری عمل کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت کسان مخالف قانون کی حمایت کرنے میں  پیش پیش ہے۔ ویسے بھی اس ریاست میں کسان سب سے زیادہ بدحال ہیں۔ ژالہ باری، بے موسم بارش سے برباد فصل کا معاوضہ نہیں ملا۔ گنا کسانوں کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ کسانوں کی قرض معافی نہیں ہوئی۔ کسانوں کو نہ تو ان کے اخراجات کا ڈیڑھ گنا دام ملا اور نہ ہی ان کی آمدنی دو گنی ہوئی۔اب اس کھیتی کو کارپوریٹ کمپنیوں کی غلام بنانے، کسان کو کھیت کا مالک کی جگہ مزدور بنانے اور سرکاری وسائل کو فروخت یا ان کو پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپنے کے کام میں بی جے پی حکومت پوری طرح سے لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان، مزدور،طلبہ، تاجر، وکیل سمیت سماج کا ہر طبقہ بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کا شکار ہوکر کراہ رہا ہے۔ بی جے پی مفاد عامہ کی ایک بھی اسکیم اپنے میعاد کار میں نہیں نافذ کرسکی ہے۔جب چار سالوں میں کوئی ترقیاتی کام ہوا ہی نہیں ہے تو اب وزیر اعلی اچانک معائنے پر نکلنے کا اعلان کررہے ہیں۔عوام کو گمراہ کرنے کی یہ سازش کامیاب نہیں ہونے والی ہے کیونکہ ان کی وعدہ خلاف سے عوام اچھی طرح سے واقف ہیں۔کوئی ان سے گمراہ ہونے والا نہیں ہے۔


Share: